21 جنوری، 2018، 10:56 AM

پاکستان میں زمین کے تنازع پر4 افراد ہلاک

پاکستان میں زمین کے تنازع پر4 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر میانوالی میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر میانوالی میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میانوالی میں روغان کے علاقے میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پرہلاک  اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی بھی دم توڑ گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

News ID 1878191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha